ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 3 مغوی بحفاظت بازیاب

پنجاب پولیس کا کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 3 مغوی بحفاظت بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار  خان:پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 03 مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بازیاب مغویان میں اکرم ، موسیٰ اور محمد سر ور شامل ہیں ۔ انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر تھانہ بنگلہ اچھا راجن پور کے سرحدی علاقے میں کیا گیا،پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تینوں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لیا،پولیس نے اغوا کاروں کے مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران کاروائی کی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر کچے کی طرف فرار  ہوگئے ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری  ہے ۔

 ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویژن گاگلز، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی،تینوں مغوی چند روز قبل راجن پور کے سرحدی علاقے کوٹ کرم خان تھانہ آباد پور کی حدود سے اغوا کئے گئے تھے،کامیاب پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی صدر سرکل، سی آئی اے انچارج صدر سرکل سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی