اسامہ ملک :کراچی میں کلفٹن کے ضیاء الدین پارک میں منفرد کیٹ اور ڈوگ شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں مختلف بریڈ کی نادراور نایاب نسل کی بلیاں اور کتے موجود تھے ، خوبصوت اور تواناجانور سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
ڈوگ شو میں جرمن شیفرڈ، چاؤ چاؤ، بلیک شیفرڈ، پڈبل و دیگر شامل تھے۔ جبکہ کیٹ شو میں پرشین، کیلیگو، بینگو، ریگ ڈول، اٹالین فوریسٹ، ہمالین و دیگر نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی۔
کیٹ شو میں معروف ٹک ٹاکر رابعہ علی بھی اپنی بلی کے ہمراہ شریک ہوئیں اور ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ۔تمام عمر کے لوگوں نے شو کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ ہونےچاہئیں۔
ڈوگ شو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیٹے زید ٹیسوری نے بھی شرکت کی ۔ خوبصورتی اور بہترین صحت کے حامل ڈوگ اور کیٹ کو انعامات بھی دئیے گئے۔