ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: وزیر اعظم شہباز شریف کاعمران خان کے خلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس   میں  ٹرائل کورٹ کے جج کے  گواہوں پر جرح کے حکم کو پی ٹی آئی  نےلاہور  ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔بانی پی ٹی آئی  کی جانب سے اس حکم کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ 

 درخواست میں میاں محمد شہباز شریف ولد میاں محمد شریف  سکنہ 180 اور181 ایچ ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کل سماعت کریں گے۔

 درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج نے 8 اکتوبر 2024 کو گواہوں پر جرح کا فیصلہ دیا تھا لہذا ٹرائل کورٹ کے گواہوں پر جرح کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

 واضح رہے  جولائی 2017ء میں شہباز شریف کی جانب سے بانی  پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔