کرک؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی، 2 افراد جاں بحق

15 Dec, 2024 | 09:07 PM

قیصر بخاری :  کرک کے علاقہ ٹیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ 

کرک کے علاقہ ٹیری بازار میں نامعلوم کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے کار میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 2 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ٹیری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں شناخت پرویز اور محتسب عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔

مزیدخبریں