اسرار خان ، کومل اسلم : ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا.
رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آ گئی، پولیس کو رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلد لائف نے دی، شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی ،قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لئے درخواست وائلد لائف نے دینا تھی۔
رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو میں منتقل کر دیا گیا , تاہم مزید فیصلہ کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا ،فیصلہ آنے تک شیر کا بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں رہے گا۔