موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی

15 Dec, 2024 | 08:07 PM

اسرار خان : مصری شاہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکار کی عیادت کی 

پولیس کے مطابق واقعہ دو موریہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 354 نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ ملزمان رکنے کے بجائے فرار ہوئے، جنہوں نے تعاقب کرنے پر ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈولفن اہلکار جواد زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فائرنگ میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران زخمی اہلکار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے بتایا  کہ زخمی اہلکار جواد کو2 گولیاں بازو پر جبکہ ایک چھاتی میں لگی، ڈولفن ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ نہ رکنے پر موٹر سائیکل کا پیچھا کیا، ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،موقع سے فرار ہو گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،فرض کی خاطر خطرہ مول لینے والے جوان پولیس فورس کا فخر ہیں، 
 

مزیدخبریں