اسرار خان : امن و امان کو قائم رکھنے اور سکیورٹی کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔
، ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں فلیگ مارچ کیا گیا ،فلیگ مارچ میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کے سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور ڈولفن سکواڈ کی خصوصی شرکت کی ۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے کی،
فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ سے شروع ہوا وحدت روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، ملتان چونگی، ٹھوکر نیاز بیگ، سبزہ زار سے ہوتا ہواسمن آباد موڑ، گلشن راوی ڈبل سڑکاں، ساندہ، اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی سے ہوتا ہوا مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کا کہنا ہے کہ قیام امن اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیں، فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،