سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنا 8 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا ۔
مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ا کی دعوت پر چین کا 8 روزہ دورہ کیا، سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ چین کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا، انہوں نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل ، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے۔ مریم نواز کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے۔ انہوں نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ مریم نواز نے چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں۔
دورہ چین کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔