حکومت انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائے، بلاول بھٹو

15 Dec, 2024 | 06:23 PM

سٹی 42 : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائے ۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی حادثہ میں قیمتی جانی نقصان  پر اظہار افسوس کیا ۔انہوں نے حادثہ میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیئے جانے کی رپورٹس پر اظہار اطمینان کیا۔

 بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حادثہ میں لاپتہ شہریوں کے ریسکیو کے لیے حکومتِ یونان کے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کے اہلخانہ کی درست معلومات تک رسائی کو حکومت یقینی بنائے ۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائے، انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے جرائم کی روکتھام کے لیے عالمی سطح پر مِل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں ترکِ وطن کے رجحانات میں  اضافے کے پیچھے موجود اسباب کا بھی تدارک کرنا ہوگا، غیرمنصفانہ سیاسی و معاشی نظام، علاقائی تنازعات اور جنگوں کے بجائے امن اور پائیدار ترقی کو  راستہ دینا ہوگا۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو نے یونان حادثہ میں جانبحق پاکستانی شہری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں