اسرار خان :رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 1084 راہگیروں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھینے گئے
پولیس ریکارڈ کے مطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 270 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن موبائل فون چھیننے کی 218 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موبائل فون چھیننے کے 206 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سول لائنز ڈویژن سے 154، کینٹ ڈویژن سے جھپٹا مار کر 120 موبائل فون چھینے گئے،سٹی ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی 116 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے کی زیادہ تر وارداتیں پیدل چلنے والوں کے ساتھ ہوئیں،