ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس جلد فعال کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دورہ سودی عرب کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی کی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب (ریاض) کے پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا، جہاں پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع (Lt. Gen. Mohammed AlBassami) نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ 


 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف آرٹ پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی سعودی عرب کے سیف سٹی سنٹر کا بھی  دورہ کیا.

محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا، انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو سراہا۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی کی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق ہوا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔

 

وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم  اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے، حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے  ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔