سٹی 42 : لاہور آج 184 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔
لاہور کے علاقوں سی ای آر پی آفس 259, ایم ایم عالم 243, ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 205 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عسکری 10 193, کینٹ میں 185 ریکارڈ کیا گیاہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جوکہ زیادہ سے زیادہ 23 اور کم سے کم 5 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔
شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد, اور مختلف علاقوں میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے بارش کے کوئی امکانات ظاہر نہیں کیے۔