جڑواں شہروں میں کل چُھٹی

15 Dec, 2024 | 04:03 PM

ارشاد قریشی  : 16 دسمبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع راولپنڈی ملک محمد آصف کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی جاری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

16 دسمبر کو راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں لیا جانے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ۔ 

دوسری جانب اسلام آباد میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، 16دسمبر کو اسلام آباد بھر کے سکول اور کالجز بند رہے گے ۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں