ارشاد قریشی : 16 دسمبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع راولپنڈی ملک محمد آصف کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی جاری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
16 دسمبر کو راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں لیا جانے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، 16دسمبر کو اسلام آباد بھر کے سکول اور کالجز بند رہے گے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔