دنیا کے امیرترین بھکاری کا حیران کن موقف

15 Dec, 2024 | 03:57 PM

ویب ڈیسک:سڑکوں کی پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد اتنی ہوتی ہے کہ لوگ امداد کرتے ہوئے بھی سوچتے ہیں کہ ان میں سے مستحق شخص کون ہے اور اسی وجہ سے مستحق افراد امداد سے محروم بھی رہ جاتے ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص کو دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار دیا گیا ہے۔ اس نے صرف بھیک مانگ کر ساڑھے 7 کروڑ روپے کی دولت اور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے دو فلیٹ خریدے، بھرت جین کے پاس اسٹیشنری کی دکان بھی ہے جو اس کی آمدنی کو پورا کرتی ہے، جین کا خاندان اس کے بھیک مانگنے سے خوش نہیں لیکن وہ پھر بھی پرعزم ہے۔

بھرت جین نے کہا کہ ’مجھے بھیک مانگنے میں مزہ آتا ہے اور اسے ترک نہیں کرنا چاہتا، میں لالچی نہیں سخی ہوں اور مندروں میں پیسے دینا پسند کرتا ہوں۔‘

جین 12 گھنٹے مسلسل بھیک مانگتا ہے اور روزانہ تقریباً 2500 روپے کماتا ہے، وہ 40 سال سے بھیک مانگ رہا ہے اور اس کی آمدنی تقریباً 75000 روپے ماہانہ ہے۔

بھکاری کے پاس دو فلیٹوں کے علاوہ تھانے کے علاقے میں دو دکانیں بھی ہیں جہاں سے وہ 30 ہزار روپے ماہانہ کرایہ وصول کرتا ہے۔اس کی بیوی، دو بچوں، والد اور بھائی کے ساتھ رہتا ہے اور اس کے بچے مشہور کانونٹ سکول میں پڑھتے تھے جنہوں نے اب تعلیم مکمل کرلی ہے اور اب سٹیشنری کی دکان چلانے میں خاندان کی مدد کررہے ہیں۔

مزیدخبریں