ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،5 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔