ویب ڈیسک: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کےخلاف کلین سو ئپ کا خواب ادھورا ہو نے لگا،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط کر لی۔
ہیلمٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم صرف35.4 اوورز میں 143 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔جوئے روٹ نے 32 اور بین سٹوکس نے 27 رنز بنائے،میٹ ہنری نے 48 رنز دے کر 4 اور ول اوروکی اور مچل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بلیک کیپس نے کھیل کےاختتام پر 3 وکٹ پر 136 رنزبنالئے تھے،ول ینگ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ، کین ولیمسن 50رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں دوسرے روز آخری وکٹ پر قریب 16 اوورز کھیل کر 32 رنزکا اضافہ کیا اور ٹیم 347 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔میتھیو پوٹس کی 4 وکٹیں تھیں۔
نیوزی لینڈ کی مجموعی برتری 340 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی7 وکٹیں باقی ہیں۔