ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عطا تارڑ ہمیں آئین قانون اور پارلیمنٹ کے احترام کا درس نہ دیں:حافظ حمداللہ

عطا تارڑ ہمیں آئین قانون اور پارلیمنٹ کے احترام کا درس نہ دیں:حافظ حمداللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: جے یوآئی کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بیرسٹر عقیل نے تسلیم کیا کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹیف کا ذکر کیا ہےمگر وفاقی وزیر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ فیٹیف کا ذکرنہیں ہے.

تفصیلات کےمطابق سوال یہ ہے کہ تم دونوں میں سےغلط بیانی کرنے والا کون ہے؟میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر اعتراضات میں، فیٹیف، کا ذکر کیا ہے، عطا تارڑ ہمیں آئین قانون اور پارلمینٹ کی احترام کا درس نہ دیں۔

کیونکہ اسی پارلیمنٹ  کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس پارلیمنٹ نے مدارس بل پاس کیا،آپ اور آپکی پارٹی نے اسی بل کو ووٹ بھی دیا اور ووٹ سے انحراف بھی،کیا ،ووٹ کو عزت دو، کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کی جاتی ہے،قوم اور عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانوں کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔