واٹس ایپ کانیافیچر،مختلف زبانوں میں رابطے ہوں گے مزید آسان 

15 Dec, 2024 | 03:12 PM

 (ویب ڈیسک)واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

 ٹرانسلیشن یا میسجز کا ترجمہ کرنےوالا فیچربہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا،ابھی یہ فیچراینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے betaورژن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد مختلف زبانوں میں رابطوں کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن فیچر میں اس میسجنگ پلیٹ فارم میں زبان کی رکاوٹ ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی،میسجز کا ترجمہ صارفین کی ڈیوائس کے اندر ہی کیا جائے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھا جائے گا،اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ تھرڈ پارٹیز کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ ہوسکے۔

 واٹس ایپ کا یہ نیا فیچرصارفین کو درپیش عام مشکل کا بہترین حل ثابت ہوگا جسے آف لائن یعنی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجزکا ترجمہ کرنے کےلیے استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ لینگوئج پیک ڈیوائس میں انسٹال ہوں گی،آف لائن ٹرانسلیشن سے صارفین کو پرائیویسی برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

 اس نئے فیچر میں صارفین کو یہ فیصلہ کرنے کابھی حق حاصل ہوگا کہ میسجز کا ترجمہ خودکار طریقے سے ہو یا وہ خود ایسا کریں،البتہ میسجز کا ترجمہ ہر بار 100 فیصد درست نہیں ہوگا تو صارفین کو اس حوالے سے خود بھی خیال رکھنا ہوگا۔

 ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور وہاں بھی تمام افراد کو دستیاب نہیں اس لیے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں