کلیم اختر:بچوں کی اچھی صحت و نشوونما کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی نےسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے سول سروسز اکیڈمی سکولوں سے نیوٹریشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی سول سروسز فرحان عزیز خواجہ نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نےپبلک ہیلتھ سوسائٹی سول سروسزاکیڈمی کےممبران کوسکول نیوٹریشن پروگرام پر لیکچر بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ سوسائٹی ممبران کو آگاہی کا مقصد علاقوں میں نیوٹریشن پروگرام پر خصوصی توجہ مرکوز کروانا ہے۔40فیصدخواتین میں آئرن، 25فیصد میں زنک، 20فیصد میں وٹامن اے اور 15 فیصد وٹامن ڈی کی کمی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 25 سرکاری سکولوں کے 38 ہزار بچوں پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، پائلٹ پروجیکٹ میں بچوں کی سکریننگ کر کے 2 ماہ کیلئے غذائیت سے بھرپور فوڈ دیا جائے گا۔
2ماہ بعد بچوں کی دوبارہ سکریننگ کر کے پروجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب تک پھیلایا جائے گا ،بچوں کو نیوٹریشن ،غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی تربیت دی جائے گی۔
عاصم جاوید کے مطابق سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 1ملین طالبات اور 3ملین طلباکو فوڈ چیمپئن بنایا جائے گا۔
بچوں کی بہتر و نشوونما کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی کاسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام کا آغاز
15 Dec, 2024 | 02:33 PM