وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کامیاب دورہ چین مکمل

15 Dec, 2024 | 02:00 PM

راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چین کا 8 روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔

 مریم نواز شریف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر اس دورے کا آغاز 8 دسمبر کو کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران چین کے مختلف اہم شہروں بشمول بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو کا دورہ کیا اور وہاں کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

مریم نواز شریف نے چین میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کے لیے مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ 10 رکنی وفد کے ہمراہ چین میں موجود رہیں اور مختلف اقتصادی و تجارتی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا چین سے واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور وہ آج رات 8 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ سے لاہور پہنچیں گی۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں