ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوحنا آباد کے علاقے میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال،تمام نلکے ناکارہ ہوگئے

یوحنا آباد کے علاقے میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال،تمام نلکے ناکارہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکرارشاد:فیروزپور روڈ یوحنا آباد کے علاقے میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہوگیا، پلانٹ پر لگے تمام نلکے ناکارہ ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق اہل علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے پلانٹ پر پانی کی سپلائی بند ہے، پانی کے حصول کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ پر لگے تمام نلکے نکارہ ہو چکے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں انہیں مفت پانی بھی میسر نہیں ہے، لاکھوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح تو کر دیے جاتے ہیں، مگر بعد میں کوئی دیکھ بھال نہیں ہوتی ، اہل علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی قیادت سے پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔