ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوتیلے باپ کا 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نوٹس

سوتیلے باپ کا 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:گرین ٹاؤن میں  سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر  چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیا اور متعلقہ ٹیم کو بچی اور اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

سارہ احمد نے کہا کہ متاثرہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

 انہوں نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔