ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں جیپ ریلی کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عیسی ترین:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمدخان، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر سمیت مخلتف شخصیات نے ریلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جیپ ریلی 12 تا 15 دسمبر تک منعقد کی جارہی ہے جس میں پاکستان بھر سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں,ٹریک کی کل لمبائی 175 کلومیٹرز ہے جس میں مختلف اقسام کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔

جھل مگسی ریلی 2005 میں شروع کی گئی اور اب یہ ریلی چاروں صوبوں میں منعقد کی جارہی ہے, بلوچستان ایک پیارا اور خوبصورت صوبہ ہے۔ ہم یہاں پرامن طریقے سے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔
جھل ریلی میری پہلی ریلی ہے۔ یہ اچھا اور تیز ٹریک ہے,یہاں بالکل امن ہے۔ اس ریلی میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
اس ریلی کے پر امن انقعاد پر ہم حکومت بلوچستان، آرمی اور ایف سی کے مشکور ہیں۔