ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین سینٹ یوسف رضا نےکہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی اور آئندہ بھی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی۔

یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت کے کچھ معاملات پر تحفظات تھے اور ان پر مذاکرات جاری ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ جب کوئی حتمی بات طے پائے گی تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان جو تحریری معاہدہ ہوا ہے، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور مہذب دنیا میں مسائل کو ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے۔

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ جب اجلاس بلایا جائے گا، تو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔