ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصنف ناصر ادیب کے فلم میں مسترد کرنے کے بیان پرریما خان کا ردعمل

مصنف ناصر ادیب کے فلم میں مسترد کرنے کے بیان پرریما خان کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان نے معروف مصنف ناصر ادیب کی جانب سے خود سے متعلق دیے جانے والے بیان پر ردعمل دے دیا۔

چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کی کاسٹ کیلئے 2 اداکاراؤں کی ضرورت تھی، ریما خان کو دکھایا گیا، جو مجھے پسند نہیں آئی، ہم نے کوئی جواب نہیں دیا اور ریما کو فلم میں لینے سے انکار کر دیا۔

 ناصر ادیب کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلا جس پر انہیں ناصرف صارفین بلکہ دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اب معروف مصنف کے بیان پر ریما خان نے بھی خاموشی توڑ دی ہے اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ریما خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 'اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو۔'

اداکارہ نے انسٹاگرم پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بہت احسانات کیے ہیں اور سب سے بڑا احسان اس نے تین چیزوں کا اختیار اپنے پاس رکھا ہے، ایک زندگی اور موت، رزق اور تنگدستی اور تیسری عزت اور ذلت، اگر یہ اختیار انسان کے پاس ہوتا تو وہ اپنے سوا ہر ایک کو بےعزت کر دیتا، جو ہم دیکھتے بھی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے جو لوگ اللہ کے اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں ان کی دنیا اور آخرت خراب ہوتی ہے، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہمیں اچھا انسان بنائے۔