ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹیاری: ٹول پلازہ تعمیر کے خلاف احتجاج، نواز لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کا مداخلت کا اعلان

مٹیاری: ٹول پلازہ تعمیر کے خلاف احتجاج، نواز لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کا مداخلت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مٹیاری میں نیشنل ہائی وے پر دوسرے ٹول پلازہ کی تعمیر کے خلاف آل پارٹیز کے مقامی رہنماؤں نے نواز لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

 جماعت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، سندھ ترقی پسند پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور تاجروں کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

نواز لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مطالبے پر وہ چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے ملاقات کریں گے اور ٹول پلازہ کی تعمیر روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد مظلوم عوام کو ریلیف دلانا ہے اور اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ بشیر میمن نے یہ بھی کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی بھی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔