ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار

قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے 2 سال قبل قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے والے ایک مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق مسافر محمد اسد اکرم ہفتے کی صبح پرواز پی ایف 721 سے جدہ سے سیالکوٹ پہنچا تھا۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران عملے نے مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں کرائم ہسٹری میں موجود پایا۔ 

آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق ملزم گوجرانوالہ میں 2022 میں قتل کے مقدمے میں نامزد اور مفرور تھا۔

32 سالہ ملزم اسد اکرم کو تھانہ گلبرگ فیصل آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔