کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک

15 Dec, 2024 | 12:51 PM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔

 بھارتی اداکارہ اورمیزبان ارچنا سنگھ نےاپنا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی، جس میں انہوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

 ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آگئے،لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے،ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔ 

 ارچنا نے اپنی ویڈیو میں خوشی اور مایوسی کا ملاجلا اظہارکیا،انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔

  


 

مزیدخبریں