ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈارک چاکلیٹ کے فوائد 

ڈارک چاکلیٹ کے فوائد 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کے زیادہ تر گھروں میں کھانے کے بعد میٹھا کھانا ضروری اور صحت کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

 نوجوان نسل کھانے کے بعد چاکلیٹ کو میٹھے کے طور پر کھانا زیادہ پسند کرتی ہے۔ اعتدال میں ڈارک چاکلیٹ کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات فراہم ہوتے ہیں جو دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

 کوکو کے درخت کے بیج سے بنائی گئی چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔یہ میگنیشیم، مینگنیز، زنک اور سیلینیم کا ذریعہ ہے جو اسے اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک اچھا ذریعہ بناتے ہیں۔

دماغی صحت کی بہتری
 طبی ماہرین کے مطابق چاکلیٹ میں غذائی عناصر موجود ہیں جو اضطراب اور افسردگی کو منظم کرنے اور معیارِ زندگی کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والے مختلف غذائی اجزاء موڈ کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 افسردگی کی علامات کو کم کرتا ہے
 چاکلیٹ ہمارے دماغ میں مختلف خوشگوار نیورو ٹرانسمیٹرز جیسے اینڈورفن(endorphins) اور سیروٹونن(serotonin) کو جاری کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ایک آرام دہ غذا سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ سکون کے جذبات کو ابھارتی ہے اور مؤثر طریقے سے اسٹریس کو کم کرتی ہے۔

چاکلیٹ میں موجود اینڈورفن ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ سکون دیتے ہیں اورایک خوشگوار احساس فراہم کرتے ہیں۔

سیروٹونن(serotonin) میں اضافہ
سیروٹونن کو اکثر ”خوش ہارمون“ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ موڈ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔ لہذا سیروٹونن کی کمی کے نتیجے میں افسردگی اور دیگر ذہنی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

یہ بھوک، دماغی سرگرمی، اضطراب اور جذبات کے مناسب توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ لہذا سیروٹونن کو اینٹی ڈپریشن کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

ای یو فورک(euphoric) نیورو کیمیکلز کو بڑھاتا ہے
فینیلتھیلامین جسے عام طور پر چاکلیٹ ایمفیٹامین کہا جاتا ہے، ایک انوکھا نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کی سطح کو تبدیل کرتا ہے۔

یہ چوکنا رہنے اور آگاہی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ چاکلیٹ میں مختلف نفسیاتی اجزاء جیسے آنندامائڈ(anandamide) شامل ہوتے ہیں جو ڈوپامائن کی پیداوارکو بڑھاتے ہوئے خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔