کامونکے: تین بچوں کی ماں کو فیکٹری کام پر جاتے قتل کردیا گیا

15 Dec, 2024 | 12:48 PM

شیخ رشید: کامونکے میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ نسیم ٹاؤن میں چالیس سالہ خاتون کا پراسرار قتل، چالیس سالہ سلمہ بی بی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کےمطابق سلمہ بی بی کو فیکٹری میں کام پر جاتے ہوئے فائر مار کر قتل کیا گیا، مقتولہ تین بچوں کے ماں تھی،مقتولہ کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
طویل عڑصہ سے خاوند سے علیحدہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی،مقتولہ کپ بنانے والی فیکڑی میں مزدوری کرتی تھی، مقتولہ سلمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزیدخبریں