ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشتی حادثہ: وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

کشتی حادثہ: وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی اور ان کی مدد کے لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔

 گزشتہ روز کشتی الٹنے کے واقعے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے مابین روابط قائم کر رہا ہے۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کی۔ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط ارسال کیا ہے اور ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ پاکستانیوں کی شناخت اور ان کے ورثاء تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سفارتخانے نے اس معاملے میں واٹس ایپ سہولت فراہم کر دی ہے جس سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ آسانی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 وزیرِاعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔