ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن راوی اتوار بازار کے باہر ماڈل کارٹس کا افتتاح نہ ہو سکا، تجاوزات کا سامنا

گلشن راوی اتوار بازار کے باہر ماڈل کارٹس کا افتتاح نہ ہو سکا، تجاوزات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: گلشن راوی اتوار بازار کے باہر ماڈل کارٹس رکھ دئیے گئے مگر افتتاح نہ ہونے کے باعث انکارٹس پر تجاوزات قائم ہو گئیں جس کے نتیجے میں گلشن راوی روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی۔

بے ہنگم پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔

ماڈل کارٹس بیوپاریوں اور لوگوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں، جہاں غریب عوام بھی بستر ڈال کر سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا بلکہ عوامی جگہوں پر بے ترتیبی بھی بڑھا دی ہے۔