ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت بڑھتے ہی  لنڈا بازار میں خریداروں کا رش

سردی کی شدت بڑھتے ہی  لنڈا بازار میں خریداروں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسویٰ فاطمہ:  سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی حاجی کیمپ لنڈا بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جہاں لوگ سستے داموں میں جوتے، جیکٹس، جرسیاں اور دیگر ونٹر ویئر خریدنے میں مصروف ہیں۔

 بازار میں ہائی کوالٹی ونٹر ویئرز انتہائی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں جو عام طور پر مہنگے برانڈز کی دکانوں پر ہزاروں روپے میں ملتے ہیں، وہی اشیاء یہاں چند سو روپے میں دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش افراد کے لیے لنڈا بازار کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ "لنڈا بازار میں ہم وہی چیزیں خرید سکتے ہیں جو بازار میں ہزاروں روپے میں ملتی ہیں مگر یہاں قیمتیں بہت کم ہیں اور معیار بھی کافی اچھا ہے۔"

لنڈا بازار سردیوں میں سفید پوش طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت بن چکا ہے، جہاں کم قیمت پر اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہیں۔