پیسوں کی لین دین پر فریقین میں جھگڑا، ڈنڈوں، لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال، 17 افراد زخمی

15 Dec, 2024 | 12:28 PM

عبدالجبار ابڑو: شکارپور میں پیسوں کی لین دین پر دو گروپوں میں تصادم دونوں فریقین میں ڈنڈوں ایٹوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا مجموعی طور پر دونوں فریقین کے 17 افراد زخمی ہوگئے.

پولیس کےمطابق شکارپور کی تحصیل خانپور میں دو گروپوں میں تصادم ہوا،  بروہی قبیلے کے دو گروپوں میں بس اسٹینڈ پر تصادم ہوا،  دونوں گروپوں میں لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

دونوں فریقین کے 17 افراد زخمی ہوگئے ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، پیسوں کی لین دین پر دونوں فریقین میں تصادم ہوا ہے۔

زخمیوں میں عبدالرحمان، خان، لعل حسین، غلام حسین، عبدالغفار، جاوید، عرفان،عبدالقدیر اور نظر شامل ہے، دوسرے گروپ کے امام علی، عزیر، نوید، نظر، امام داد زخمی ہوگئے ہیں۔

متاثرین نے الزام لگایا کہ ہمارے 63 لاکھ روپے مخالفین کے پاس ہیں لینے گئے اور ہمارے ساتھ لڑائی کی ہے، متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کی گئی ۔

مزیدخبریں