بڑی توند والے پولیس ملازمین کیلئے جم قائم

15 Dec, 2024 | 12:21 PM

ویب ڈیسک: فیصل آباد پولیس میں بڑے پیٹ والے ملازمین کی شامت، توند کم کرنے کیلئے جدید جم قائم کر دیا گیا ۔

 فیصل آباد پولیس میں بڑے پیٹ والے ملازمین کی توند کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ اب انہیں جم میں جدید مشینوں پر سخت مشقت بھی کرنا ہوگی تا کہ موٹا، بھدا یا توند والا نہیں، سمارٹ اور چست پولیس مین  بنیں، فیصل آباد پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے لیے جدید جم قائم کیا گیا ہے جہاں جسمانی ورزش اور جدید مشینوں پر اہلکاروں کی وزن گھٹانے کی کوششیں جاری ہیں،فیصل آباد پولیس لائن میں اچھل کود کرتے یہ اہلکار موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں، محکمہ پولیس کی جانب سے اب ایسے بھاری بھر کم اہلکاروں کے لیے جدید جم بھی قائم کردیا گیا ہے تاکہ یہ اہلکار بھاگ دوڑ کے ساتھ جدید مشینوں پر ورزش کر کے اپنی بڑھی ہوئی توندیں کم کر سکیں۔

 پولیس کانسٹیبلز کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ باہر ہو گئے تھے یا موٹاپا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کافی دشواری ہو رہی تھی، جب ہم ورزش کریں گے صحت اچھی ہو گی تو ڈیوٹی ڈٹ کرکریںگے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بڑھی ہوئی توندیں کم کرنے کے لیے جم میں جدید مشنیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

 حکام نے یہ بھی کہا کہ ہم نے فیصل آباد پولیس کے اسٹینڈرڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، نگرانی کی جارہی ہے کہ جم کا استعمال اچھے سے کیا جائے اور ایک معیار قائم کیا جائے۔

مزیدخبریں