ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری

موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔

 ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں کے دوران 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

 گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔

 ایس این جی پی ایل کے مطابق اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام ، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔