ملک اشرف:وکلاء انتخابات قریب آتے ہی امیدواروں کی الیکشن سرگرمیوں میں تیزی آگئی،بحریہ ٹاؤن میں انڈیپنڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے اعزاز میں بڑے ناشتے کا اہتمام کیا گیا،وکیل رہنماء حفیظ الرحمان چوہدری کی خصوصی شرکت۔
گروپ آف لائرز کیجانب سےحافظ سلمان حسن ایڈوکیٹ بحریہ ٹاؤن میں مکان نمبر 1112 میں اہتمام کیا،وکلاء گروپوں کی جانب سے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ اور ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا،صدارتی امیدوار ہائیکورٹ بار ثاقب اکرم گوندل کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،صدارتی امیدوار لاہور بار میاں فیض علی کے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
سابق وائس چیئرمین پاکستان بار و سابق صدرِ ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اسد علی باجوہ ،تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل چوہدری بابر وحید کی شرکت کی جبکہ سابق صدرِ لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر علی ڈوگر،چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل ملک احمد قیوم،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اصغر گل ،منبر پاکستان بار کونسل طاہر نصرااللہ وڑائچ،سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار چوہدری غلام مرتضی،سابق صدر لاہور ٹیکس بار منشاء سکھیرا ، حبیب الرحمان زبیری کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔