بلوچستان اسمبلی کی نشست پر دوبارہ انتخاب ایک مرتبہ پھر موخر

15 Dec, 2024 | 11:36 AM

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی-45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے 19 دسمبر کو ہونے والے دوبارہ انتخاب کو موخر کیا گیا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کو اس نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن الیکشن ٹریبونل نے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نئے شیڈول کے مطابق دوبارہ انتخاب 5 جنوری 2024 کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر انتخاب کو موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں