عابد چوہدری:لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 5 سالہ بچی پر سوتیلے باپ نے تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی۔
پولیس کے مطابق ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے پر انکار کیا، طیش میں آکر سوتیلے باپ حمید نےتیزاب پھینکا۔
پولیس نے بتایا کہ تیزاب سےبچی کا20 فیصد جسم جھلس گیا، ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔