ویب ڈیسک:بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر کو ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے ہفتے کو وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں بیان کی گئیں 11 قراردادوں کو کھوکھلا بھی قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے اسے اسکول کے ریاضی کے 2 پیریڈ سے تشبیہ دی۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر نے ہمیں بور کردیا تھا، وزیراعظم نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انہوں نے ہمیں بور کردیا تھا۔
پریانکا گاندھی نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ وزیراعظم کچھ نیا اور کچھ اچھا کہیں گے۔
اپوزیشن پارٹی نے یہ سوال بھی کیا کہ وزیراعظم مودی کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایوان میں کیوں موجود نہیں تھے۔