ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک اور مشکل، ایل پی جی فی کلو 10 روپے اضافے سے 290 روپے پر پہنچ گئی۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہونے لگی۔

اُن کا کہنا ہے کہ  اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی مگر موجودہ قیمتوں نے صارفین کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور منافع خوروں کو اس اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چکن، سبزیوں کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمتوں پر دستیاب ہو رہی ہے، جس سے غریب عوام کو روزمرہ کی ضروریات کی خریداری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔