ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ بولر جسمپریت بمراہ کو مشورہ دیا ہےکہ اپنے کیریئر کو طویل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں محدود اوور کی کرکٹ کو فوقیت دینا ہوگی۔
ایک انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جسمپریت بمراہ کی لائن و لینتھ اچھی ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں طویل اسپیل ہوتے ہیں اور وکٹیں لینے کے لیے آپ کو اسپیڈ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بیٹر کو جلدی نہیں ہوتی اور وہ رسک نہیں لیتا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بمراہ کو ٹیسٹ کھیلنا ہے تو وکٹیں لینے کے لیے اسپیڈ بڑھانے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی لیکن اس میں انجری کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اگر میں بمراہ کی جگہ ہوتا تو خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کرلیتا۔
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوگی اگر بمراہ زیادہ کرکٹ سے پرہیز کرے، بمراہ کو خود کو دیکھنا ہوگا کیونکہ اس نے تمام فارمیٹس کے ساتھ آئی پی ایل بھی کھیلنا ہے۔
شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بمراہ دنیائے کرکٹ کا اثاثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔