وزیر اعلیٰ کا"ڈرگ فری پنجاب"  ویژن،منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن تیز

15 Dec, 2024 | 11:17 AM

عابد چوہدری:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ڈرگ فری پنجاب" ویژن کے تحت صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب کی نگرانی میں رواں سال کے دوران 1 لاکھ 9 ہزار چھاپے مارے گئے، جس میں 63,529 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 56,059 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کی کارروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے 494,731 کلوگرام چرس، 6,912 کلوگرام ہیروئن، 1,689 کلوگرام افیون، 455 کلو آئس، اور 11 لاکھ 19 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9,624 چھاپے مارے گئے اور 9,935 ملزمان کو گرفتار کیا گیا  جن کے قبضہ سے 7,494 کلوگرام چرس، 272 کلوگرام ہیروئن، 454 کلوگرام افیون، 170 کلو آئس اور 66,000 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے قریب منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں