ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکول ٹیچر کو اغواء کرکے زبردستی خاتون سے شادی کرا دی گئی، ویڈیو وائرل

سرکاری سکول ٹیچر کو اغواء کرکے زبردستی خاتون سے شادی کرا دی گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو اغواء کرکے گن پوائنٹ پر زبردستی خاتون سے شادی کروادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پٹنہ کا رہائشی اونیش کمار  حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سرکاری اسکول ٹیچر بنا تھا۔ اسے کچھ  لوگوں نے اغواء کر کے زبردستی شادی پر مجبور کیا۔ یہ حیران کن واقعہ جمعے کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے اسکول جا رہا تھا۔

اونیش کمار کے اسکول جانے کے دوران دو گاڑیوں میں کچھ لوگ آئے اور اسے راستے میں روک کر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد گنجن نامی ایک لڑکی سے مبینہ طور پر زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا۔

اونیش سے زبردستی شادی کرنے والی لڑکی گنجن نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں کا 4 سال سے تعلق تھا، اس دوران اونیش نے اس سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کے لیے منصوبے بنائے تھے، لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا اور اس سے شادی کی بات کی تو اس نے انکار کر دیا۔

تین دن قبل، گنجن کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد اونیش کو اغواء کرکے ایک مندر میں زبردستی شادی کروائی گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں اونیش کو دباؤ کے تحت شادی کی رسمیں ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔