وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا 'پنجاب دھی رانی' پروگرام کے پہلے مرحلے کی تیاری مکمل

15 Dec, 2024 | 11:10 AM

کلیم اختر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "دھی رانی" منصوبے کے پہلے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی  جس کے تحت لاہور ڈویژن میں 250 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کی جائیں گی۔

اس منصوبے کا افتتاح ایکسپو سینٹر لاہور میں 19 دسمبر کو کیا جائے گا، جہاں شادی کے جوڑوں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی۔

رواں سال صوبہ بھر سے 1500 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کی جائیں گی، جس سے مستحق خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے اس منصوبے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

 خیال رہے کہ  پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے لئے درخواستیں آن لائن cmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے،دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کی خصوصی ٹیمیں گھر جا کر تصدیق کریں گی۔

وزیر اعلیٰ کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا، ضروری فرنیچر، گھریلو استعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا تحفہ پیش کیا جائیگا۔ 
 

مزیدخبریں