ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) پاکستان کے شہریوں کو تمام قسم کی شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے جس میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بھی شامل ہے۔

ایف آر سی ایک ایسی اہم دستاویز ہے جو ایک خاندان کے مکمل افراد کے بارے میں تفصیلات رکھتی ہے۔ شہریوں کو ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ایف آر سی درج ذیل تین مختلف زمروں میں جاری کی جاتی ہے:

پیدائش کے لحاظ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات ہوں گی،شادی کے حوالے سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اسی طرح، قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اگر کوئی پاکستانی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

پاکستانی ایف آر سی کے لئے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے وہاں موجود پاکستانی مشن کے متعلقہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایف آر سی کی فیس کتنی ہے؟

نادرا نے دسمبر 2024 کے مہینے میں ایف آر سی کیلیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، رجسٹریشن اتھارٹی شناختی دستاویز کے اجرا کے لئے صرف ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔