ویب ڈیسک: کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکومشہور کباب فروش سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمہ چھین کر فرارہوگئے۔
شہرقائدمیں گن پوائنٹ پر ڈکیٹی کی وارداتیں تو عام ہیں لیکن شہرمیں ڈکیٹی کی ایک انوکھی واردات نے سب کوحیران کردیاجب ڈاکو لیاقت آباد میں ایک مشہور گولہ کباب والے سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمے کا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے گولہ کباب فروخت کرنے والے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ جب ڈاکوؤں نے مجھے روکا تو میں سمجھا کہ یہ مجھ سے میرا موبائل اورنقدی مانگیں گے لیکن مجھے اس وقت حیرانی ہوئی کہ جب وہ میرا گولہ کباب بنانے کے لیے تیار قیمے کا بیگ لیکر فرارہو گئے۔