ملک اشرف: ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو سپریم کورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کی ذمہ داری دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 16 دسمبر سے عدالت عظمی کے جسٹس امین الدین خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس شاہد وحید ، جسٹس شاہد بلال حسن مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس سید منصور علی شاہ بھی سترہ دسمبر سے مقدمات سنیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور رجسٹری میں وفاق کے کیسز ہونے کی صورت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو ان مقدمات کی پیروی کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی ، ذرائع کا کہنا ہےڈ کہ پٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کی قابلیت اور اہلیت کے پیش نظر انہیں نئی ذمہ داری کا ٹاسک دیا جائے گا، جبکہ اس وقت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں وفاق کے کیسز کی پیروی کر رہے ہیں۔