ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس :فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک 

فرانس :فائرنگ سے دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں  فائرنگ سے  دو تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک  ہوگئے۔

فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔

 مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فرانسیسی پولیس نے حملہ آور کے اعتراف کے بعد اس کی گاڑی سے ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔

حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ڈنکرک کے میئر نے حملے کی نوعیت پر تحقیقاتی عمل کی تصدیق کی ہے۔